اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، قانون سازی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو نے اپوزیشن رہنماؤں کو پارلیمانی کمیٹیوں میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دیتے ہوئے انتخابی اصلاحات میں تعاون پر زور دیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا کہا۔
ملاقات میں پارلیمان میں قانون سازی کے حوالے سے رابطے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔




