لاہور:سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت اسموگ کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ ڈیڑھ سال کے دوران اسموگ کی سیزنل مینجمنٹ کی گئی، جبکہ ماضی میں اسموگ سے متعلق کوئی مربوط ڈیٹا موجود نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مکمل ایکشن پلان تیار ہے۔ مزید ایک ہزار الیکٹرک بسیں پنجاب پہنچ چکی ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔




