پاکستان

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں 25 ارب روپے کے اثاثے منجمد، نیب کی انکوائری تفتیش میں تبدیل

قومی احتساب بیورو نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کر دئیے۔ نیب ذرائع کے مطابق انکوائری کو باقاعدہ تفتیش میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور معاملے میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران17 ارب روپے مالیت کی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں برآمد ہوئیں۔ 175 کنال زرعی اراضی، 12 کمرشل پلازے اور 94 کروڑ روپے مالیت کی 77 قیمتی گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ ایک ارب روپے نقد، غیر ملکی کرنسی، تین کلو سونا اور 73 بینک اکاؤنٹس میں موجود پانچ ارب روپے منجمد کیے گئے۔ 30 مکانات، 25 فلیٹس اور 4 فارم ہاؤسز بھی نیب کی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینڈل میں ملوث بعض اہم شخصیات کی گرفتاریوں کا قوی امکان ہے۔ نیب ٹیمیں مختلف پہلوؤں پر مزید شواہد اکھٹے کر رہی ہیں، اور آئندہ چند دنوں میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button