پاکستان

احمد پور شرقیہ: کمسن بچی کے قتل میں ملوث ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

احمد پور شرقیہ: چھ سالہ بچی کے اندوہناک قتل میں ملوث گرفتار ملزم دورانِ کارروائی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تفتیشی ٹیم ملزم کو نشاندہی اور مزید شواہد کی بازیابی کے لیے جائے وقوعہ پر لے جا رہی تھی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل چھ سالہ بچی سمیرا کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کر کے اس سے ابتدائی تفتیش کی، جس میں اس نے جرم کا اعتراف کیا۔

وقوعے کے روز جیسے ہی پولیس ٹیم ملزم کو موقع واردات پر لے کر پہنچی، وہاں پہلے سے گھات لگائے ملزم کے مسلح ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں عمران اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اور علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button