اسلام آباد:وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گوگل آفس کا قیام ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جبکہ بڑی عالمی آئی ٹی کمپنیوں کی ملک میں آمد خوش آئند ہے۔
شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں آئی ٹی سیکٹر کا کردار روز بروز بڑھ رہا ہے۔ حکومت ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور جدید ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سے ملک کے آئی ٹی سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے




