پاکستان
Trending

وائٹ ہاؤس کا ایران سے متعلق سخت پیغام، کشیدگی کم کرنے پر زور

 

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے تہران کو سنگین نتائج کی وارننگ دی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر ایران میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری رہا تو اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایران میں 800 افراد کی سزائے موت روک دی گئی ہیں، جبکہ صدر ٹرمپ ایران کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق گرین لینڈ میں فوج کی تعیناتی سے صدر ٹرمپ کے فیصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button