بین الاقوامیکھیل

روی شاستری کے 6 چھکے، سمرتی ایرانی کا ایک بڑا چھکا

بھارتی ٹی وی اداکارہ اور سیاستدان ،۔۔سمرتی ایرانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک گھر کی جانب اشارہ کررہی ہے جب بھارتی کرکٹر موجودہ کمینٹڑ روی شاستری نے چھے چھکے مارے تھے۔ تو اس گھر کی کھڑی کے باہر گلی میں زور زور سے چلانے والوں میں ایک میں تھی۔
اینکر نے سوال کیا ۔ اس وقت آپ کے پاس ٹی وی تھا
سمرتی ایرانی نے جواب دیا ۔۔ایک وقت تھا آپ کے پاس ٹی وی نہ بھی ہو گلی محلے میں ایک ٹی وی بھی کافی ہوتا تھا
سمرتی ایرانی 1976 میں پیدا ہوئیں اور روی شاستری نے 10 جنوری 1985 کو جب ممبئی اور برودا کے درمیان رانجی ٹرافی میچ میں جب ایک اوور میں 6 چھکے مارے تھے تو اس وقت انکی عمر 9 سال تھی۔
تاہم اس واقعے میں دلچسپی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ایک بھارتی ایکس (سابق ٹوئٹر) صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ جب روی شاستری نے ایک اوور میں چھ چھکے لگائے تھے، اُس وقت ملک میں ٹیلی ویژن کی سہولت دستیاب نہیں تھی۔ یہ انکشاف خود شاستری نے ایک تقریب میں کیا تھا، جہاں انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس دور میں نہ صرف ٹی وی نشریات غیر موجود تھیں بلکہ ریڈیو کمنٹری کا بھی فقدان تھا۔
ٹی وی تھا یا نہیں، کمنٹری ہوئی یا نہیں۔ بی جے پی سے تعلق رکھنے والی سمرتی ایرانی نے جھوٹ کو چلن سمجھ کر بول دیا۔ وہ شاید بھول گئیں کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور آج کی پبلک سب جانتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button