پاکستان
Trending

مری میں ہنگامی صورتحال: شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں منقطع، داخلہ بند

 

مری : ملکہ کوہسار مری میں قدرت کا خوبصورت نظارہ شہریوں کے لیے زحمت بن گیا۔ شدید برفباری کے باعث مری کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
ایکسپریس وے اور مری کی تمام لنک روڈز پر کئی فٹ برف جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی مکمل طور پر تھم گئی ہے۔ ہائی وے میکانائزڈ ونگ کی بھاری مشینری سڑکیں صاف کرنے کے لیے میدان میں ہے، تاہم مسلسل برفباری کے باعث کلیئرنس آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس نے مری کی طرف جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ مری آنے والے سیاحوں کو راستے سے ہی واپس موڑا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کا غیر ضروری دباؤ پیدا نہ ہو۔
انتظامیہ نے مری میں موجود سیاحوں کو بھی بلا ضرورت ہوٹلوں سے باہر نہ نکلنے اور شدید سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button