ٹوکیو: جاپان میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید برفباری کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اوموری شہر میں برفباری کا 81 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں 5 فٹ سے زائد برف ریکارڈ کی گئی ہے۔
شدید موسم کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ اور ٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ بجلی کی لائنیں گرنے سے ہزاروں گھر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔




