کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے لیے 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جلوسوں کے راستوں پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ نے علما کرام سے ملاقاتیں کی ہیں اور چنگ چی رکشوں پر بعض شاہراہوں پر پابندی بھی نافذ کی گئی ہے تاکہ ٹریفک روانی متاثر نہ ہو۔
0 304 Less than a minute




