پاکستان
Trending

حکومتی اتحاد میں دراڑیں؟ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے شکوے کر دیے

 حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر سخت تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پیپلز پارٹی نے شکایت کی کہ انہیں بعض حکومتی فیصلوں سے نظر انداز کیا جا رہا ہے، اور مریم نواز کے بیانات اتحادی سیاست کے تقاضوں کے برخلاف ہیں۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کو تمام تحفظات دور کرنے اور آئندہ مشاورت کو یقینی بنانے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں جماعتیں فی الحال اتحاد کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں، مگر اندرونی اختلافات مستقبل میں چیلنج بن سکتے ہیں۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button