پاکستان
Trending

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط، عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست کر دی ہے۔

سہیل آفریدی نے اپنے خط میں کہا کہ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھی ملاقات کے لیے درخواست دی تھی، مگر ان کی کوششوں کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ خیبرپختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ ہونے کے ناطے اور ساڑھے چار کروڑ عوام کے نمائندے کے طور پر یہ آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ادا کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جماعت کے قائد سے رہنمائی حاصل کریں۔

سہیل آفریدی نے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ اڈیالہ جیل حکام کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ وہ اپنے سیاسی فرائض بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کر رکھا ہے تاکہ ملاقات کا سلسلہ جلد از جلد ممکن بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button