بین الاقوامی
Trending

فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، سونامی خطرہ نہیں

 

فلپائن کے مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے باعث مقامی شہری خوفزدہ ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز باکولن سے 68 کلومیٹر مشرق میں اور زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا، جس کے نتیجے میں جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔

فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی (فیووولکس) نے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کی وارننگ جاری کی اور مقامی وقت کے مطابق صبح 11:25 بجے تک کم از کم چھ آفٹر شاکس ریکارڈ کی گئیں، جن کی شدت 3.9 سے 2.1 کے درمیان رہی۔

مقامی حکام نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ تاحال کسی سونامی الرٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button