راولپنڈی: پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 194 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف حاصل ہے۔
اننگز میں ریزاہینڈرکس نے 60 رنز بنا کر ٹیم کی قیادت کی، جبکہ ٹونی ڈی زورزی 33 اور ڈی کاک 23 رنز بنا سکے۔ ڈونووان فریرا 10 اور ڈیوالڈ بریوس 9 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی بولنگ میں محمد نواز 3 وکٹیں، صائم ایوب 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔




