اینٹیگا: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے کا سب سے بڑا اور فیصلہ کن معرکہ آج سجے گا۔ پاکستان اپنا آخری اور اہم ترین میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، جہاں قوم کی نظریں "شاہینوں” کی پرواز اور "رن ریٹ” کے حساب کتاب پر جمی ہیں۔سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ شاہینوں کو نہ صرف جیتنا ہے بلکہ لنکن ٹائیگرز کو بڑے مارجن سے زیر کرنا ہوگا۔
سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے پاکستان کو اپنا نیٹ رن ریٹ (NRR) ہر صورت مثبت اور بلند کرنا ہے۔سری لنکا کو بھاری شکست دے کر ہی سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوانا ممکن ہو سکے گا۔




