اسلام آباد: پمز میں انتظامی سطح پر اہم تبدیلی، ڈاکٹر محمد سلمان نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
وزارتِ صحت نے ڈاکٹر محمد سلمان کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز تقرری تین سال یا مستقل افسر کی دستیابی تک کی ہے۔ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر سلمان نے پمز کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے اجلاس کیا اور ادارے کے انتظامی و طبی امور پر بریفنگ لی۔
ڈاکٹر محمد سلمان اس سے قبل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی ذمہ داری کے ساتھ سی ای او این آئی ایچ کا اضافی چارج بھی برقرار رکھیں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے سانحہ پمز کی عبوری رپورٹ پر سخت کارروائی کرتے ہوئے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر سمیت 8 افسران کو معطل کردیا تھا۔




