اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ میں آٹھویں ٹیم کی نیلامی میں او زی ڈویلپرز نے 185 کروڑ روپے کی بولی جیت کر نئی ٹیم کا مالک بن گئے۔ ٹیم کا ہوم سٹی سیالکوٹ منتخب کیا گیا ہے، جس سے لیگ میں نئے شہر کی شمولیت ممکن ہوئی ہے۔
پی ایس ایل کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی ٹیم کی شمولیت لیگ کے دائرہ کار کو بڑھانے اور کرکٹ کے شائقین کے لیے مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔ اس سے نہ صرف نئے شہروں میں کرکٹ کی مقبولیت بڑھے گی بلکہ مقامی کھلاڑیوں کے لیے مواقع بھی بڑھیں گے۔




