لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام پہلی نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے مکمل ہوگئے، جس میں حذیفہ، حزیمہ، شیزا ساجد اور آصفہ شہباز نے اپنے اپنے ٹائٹلز کا کامیابی سے دفاع کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بطور مہمانِ خصوصی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور 30 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے۔ ایونٹ میں 100 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں پیڈل ٹینس کا مستقبل روشن ہے۔ فاتح کھلاڑیوں نے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں عالمی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے۔




