اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے دورے کے دوران کہا کہ 2022 کے سیلاب نے دکھایا کہ قدرتی آفات پر سیاست نہیں کی جا سکتی، ہمیں مؤثر قومی حکمت عملی بنانی ہوگی
انہوں نے سوات کے حالیہ افسوسناک واقعے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے این ڈی ایم اے صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط لائحہ عمل بنائے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ موسمیاتی تغیرات کے تناظر میں صوبائی ہم آہنگی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور عوامی شعور کی بیداری از حد ضروری ہے۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کے غیرملکی ریلیف آپریشنز اور کارکردگی کے بارے میں کہاکہ ادارے نے ترکیہ اور میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے بھی اچھا کام کیا۔




