اسلام آباد: وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست کی، تاہم پیپلزپارٹی نے اپنے موقف کو واضح کر دیا ہے۔ پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام اہم فیصلے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) میں زیرِ بحث لائے جاتے ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ صوبوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور این ایف سی یا 18 ویں ترمیم میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے حوالے سے پارٹی کا موقف واضح اور غیر متغیر ہے۔




