پاکستان
Trending

چمن بارڈر پر افغان جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزی، پاکستانی فورسز کا فوری اور مؤثر ردعمل

 

اسلام آباد :وزارتِ اطلاعات و نشریات نے تصدیق کی ہے کہ پاک افغان سرحد کے چمن سیکٹر میں فائربندی کی لاف ورزی کا واقعہ پیش آیا، جس میں افغانستان کی سمت سے پاکستانی چوکیاں نشانہ بنائی گئیں۔

سرکاری بیان کے مطابق، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کا فوری، مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب دیا اور صورتحال پر مکمل قابو پا لیا۔ وزارت نے واضح کیا کہ پاکستان نے فائرنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ جواب میں کارروائی کی۔

ترجمان وزارتِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا خواہاں ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون اور ذمہ دارانہ رویے کی توقع رکھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان امن، استحکام اور خوشگوار ہمسائیگی کے اصولوں پر قائم ہے اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب صبر، تحمل اور مؤثر حکمتِ عملی سے دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button