کھیل
Trending

پاکستان نے بنگلا دیش کو ہرا کر کاوا والی بال چیمپئن شپ کا تاج پھر حاصل کر لیا

 

اسلام آباد: پاکستان والی بال ٹیم نے کاوا سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں بنگلا دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قومی ٹیم نے یہ اعزاز تیسری بار حاصل کیا۔

لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو 3-0 سے زیر کیا۔ قومی ٹیم نے تینوں سیٹس میں برتری برقرار رکھتے ہوئے مقابلہ 25-20، 25-16 اور 25-20 سے اپنے نام کیا۔

اس سے قبل سیمی فائنل مرحلے میں بنگلا دیش نے ازبکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ پاکستان نے سری لنکا کو مات دے کر فیصلہ کن معرکے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

فائنل میں کامیابی کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف چیمپئن شپ کی ٹرافی دوبارہ حاصل کی بلکہ خطے میں اپنی والی بال کی برتری بھی برقرار رکھی۔ قومی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک اور عمدہ کھیل سے فتح اپنے نام کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button