کولمبو
: پاک بھارت ٹاکرے کے بڑے امتحان سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کر دیے۔ کولمبو میں کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے ٹیم کے جذبے کو سراہا اور کھلاڑیوں کو کسی بھی قسم کے دباؤ سے آزاد ہو کر میدان میں اترنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے تربیتی سیشنز اور ان کی فٹنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند عزم کو سراہا۔ پوری قوم کی پشت پناہی: چیئرمین نے کھلاڑیوں کو باور کرایا کہ "آپ اکیلے نہیں، 24 کروڑ عوام کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے انفرادی طور پر کھلاڑیوں سے گپ شپ کی اور بڑے میچ کے لیے ان کا مورال اپ (Moral Up) کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے اس بات پر زور دیا کہ نتیجہ جو بھی ہو، لڑنے کا جذبہ نظر آنا چاہیے۔ کھلاڑیوں نے بھی چیئرمین کو یقین دلایا کہ وہ گرین شرٹس کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے میدان میں جان لڑا دیں گے۔




