کراچی : گوگل نے پاکستان سمیت ایشیا پیسیفک کے متعدد ممالک میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلباء کے لیے "Gemini AI Pro Plan” کی ایک سالہ مفت سبسکرپشن دے دی ہے۔
یہ پیشکش طلباء کو گوگل کی جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرے گی، جس کا مقصد تعلیم، تحقیق اور تخلیقی کاموں میں ان کی معاونت کرنا ہے۔
گوگل کے مطابق اس پلان کے تحت طلباء کو مندرجہ ذیل سہولیات دستیاب ہوں گی،Gemini 2.5 Pro ماڈل کی مکمل رسائی،
گوگل ایپس (Docs، Gmail، Slides، Meet) میں AI انٹیگریشن،NotebookLM جیسا ریسرچ ٹول، Veo اور Flow جیسے ویڈیو تخلیقی فیچرز2 ٹی بی کلاؤڈ سٹوریج وغیرہ۔




