ٹیکنالوجی

گوگل کا اے آئی سرچ موڈ 200 سے زائد ممالک میں دستیاب، پاکستان بھی شامل

کیلیفورنیا: گوگل نے اپنے سرچ انجن کے جدید اے آئی موڈ کو باضابطہ طور پر دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں متعارف کرا دیا ہے، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اب صارفین یہ فیچر اپنی پسندیدہ زبانوں میں، بشمول اردو، استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر مارچ 2025 میں بطور پریویو لانچ کیا گیا تھا، تاہم اب اسے مزید 40 نئے خطوں میں توسیع دی گئی ہے اور یہ فیچر 35 زبانوں میں دستیاب ہے۔

گوگل کے مطابق نئے جیمینائی (Gemini) اے آئی ماڈلز کی بدولت سرچ انجن کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اب صارفین قدرتی انداز میں سوالات پوچھ سکتے ہیں، طویل اور پیچیدہ استفسارات کر سکتے ہیں، اور ابتدائی جواب کے بعد فالو اپ سوالات کے ذریعے اپنی تلاش کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

کمپنی نے اپنے ویژول پروموٹ (Visual Prompt) فیچر کو بھی اے آئی سرچ میں شامل کیا ہے، جو تصاویر اور بصری مواد کو سمجھنے اور ان سے متعلق نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت سرچ انجن کو مزید ذہین، آسان اور صارف دوست بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جو اپنی مادری زبان میں درست اور بہتر نتائج چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button