پاکستان
Trending

پنجاب کے ہسپتالوں میں جدید آئی ٹی اور اے آئی سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

ابتدائی مرحلے میں 5 شہروں میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا

 

لاہور : پنجاب میں صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے محکمہ صحت و آبادی نے اسپتالوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) پر مبنی سسٹمز کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر سے چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے (Huawei) کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

ہواوے کے وفد میں ڈائریکٹر کمرشل مارکیٹنگ ٹوشنگ، ڈائریکٹر آئی ٹی سسٹم چاوڈی، اور ڈائریکٹر اسٹوریج شعیب شامل تھے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چین کے سمارٹ اسپتال ماڈل کو پنجاب میں بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص AI اور IT، صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔”

پہلے مرحلے میں 5 شہروں میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

اسپتالوں میں وسائل کی مساویانہ تقسیم، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، اور ٹیلی میڈیسن جیسے منصوبوں کو جدید بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے مریضوں کے مرکزی ڈیٹا کو مرتب کیا جائے گا جس سے انہیں بروقت اور مؤثر علاج کی سہولت میسر آ سکے گی۔

ہسپتالوں میں مریضوں کے پروفائل کی بنیاد پر نیڈ بیس سولیوشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

منصوبے سے ہسپتالوں کی استعداد کار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

ڈیجیٹلائزیشن سے بیماریوں کے رجحانات (Disease Patterns) کو سمجھنے اور ان کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

اس سسٹم کے ذریعے کلینک آن ویلز اور مریم نواز ہیلتھ کلینک جیسے منصوبے آپس میں منسلک کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کو پنجاب بھر میں وسعت دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button