پاکستان
Trending

پاکستان کا افغان مہاجرین کی عزت دار وطن واپسی کے لیے مثالی اقدام

پاکستان نے افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی کو اپنی اولین ترجیح قرار دے کر عالمی سطح پر ایک مثال قائم کر دی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے افغان مہاجرین کے لیے ایک منظم، شفاف اور محفوظ واپسی کا عمل جاری ہے۔

محکمہ ایف سی اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے مہاجرین کو خوراک، طبی سہولیات اور سرحد تک آسان رسائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ان کا سفر آرام دہ اور بغیر کسی پریشانی کے مکمل ہو سکے۔ افغان مہاجرین نے کہا ہے کہ انہیں کسی قسم کے دباؤ کا سامنا نہیں اور وہ مکمل آزادی کے ساتھ وطن لوٹ رہے ہیں۔

تقریباً 45 سال سے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین نے حکومت پاکستان اور ایف سی کو ان کی مدد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وطن واپسی کے بعد بہتر حالات میں زندگی بسر کر سکیں گے۔

یہ حکومتی اقدامات نہ صرف افغان مہاجرین کی فلاح و بہبود کا مظہر ہیں بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی ایک مثبت پیش رفت شمار کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button