پاکستان
Trending

ٹی ایل پی سربراہ کے گھر پر چھاپہ، بڑی مقدار میں سونا، غیر ملکی کرنسی اور قیمتی اشیاء برآمد

 

 

لاہور: لاہور میں پولیس، نیشنل کرائم انویسٹی گیشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی مشترکہ کارروائی کے دوران تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں بڑی مقدار میں سونا، غیر ملکی کرنسی اور قیمتی اشیاء برآمد ہوئیں۔

کارروائی کے دوران تقریباً 11 کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کی مختلف کرنسیاں برآمد ہوئیں جن میں بھارتی روپے، امریکی ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال اور دیگر شامل تھے۔ علاوہ ازیں دفتر سے بھارتی 50 ہزار روپے کے نوٹ اور تقریباً 72 کروڑ روپے کے برابر پاکستانی کرنسی بھی ملی ہے۔

برآمد شدہ قیمتی سامان میں 1 کلو 922 گرام سونا شامل ہے، جس میں 28 چوڑیاں، 12 بریسلیٹ، چین، لاکٹ، 46 انگوٹھیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ چاندی کی مقدار 898 گرام ہے، جس میں ایک تاج اور 32 انگوٹھیاں بھی شامل ہیں۔ مزید برآں مختلف عالمی برانڈز کی 69 قیمتی گھڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ سامان کو قانونی کارروائی کے لیے ضبط کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button