پاکستان
Trending

طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، تجارتی سرگرمیاں مفلوج، اقتصادی بحران کے آثار

 

خیبر : پاک افغان سرحد پر واقع تجارتی گزرگاہ طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مکمل طور پر منقطع ہو گئے ہیں اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہے۔ بندش کے نتیجے میں تاجروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

طورخم شاہراہ پر کئی کلومیٹر طویل گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں، جن میں لدی ہوئی اشیاء خاص طور پر تازہ سبزیاں، پھل اور دیگر خوراکی سامان خراب ہونے لگا ہے۔ تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بارڈر جلد کھولا نہ گیا تو تجارتی نقصانات ناقابل برداشت حد تک پہنچ سکتے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق بارڈر کی بندش نے دونوں جانب اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس سے عام شہریوں کی زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔ تجارتی سرگرمیوں کی بندش سے معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

 

تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر کشیدگی کم کی جائے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کر کے بارڈر کھولا جائے تاکہ تجارت بحال ہو سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارڈر کی بندش سے دونوں ملکوں کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے۔

دوسری طرف، سرکاری حکام نے کہا ہے کہ صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد کوئی فیصلہ کیا جائے گا تاکہ سرحد پر امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button