اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات کو حل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گندم پالیسی کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے وزارت فوڈ کو خط بھیجا اور گندم پالیسی کے خدوخال طلب کیے تھے۔
وزارت فوڈ نے آئی ایم ایف کے تحفظات کے جواب میں وضاحت فراہم کی ہے جس کے بعد یہ معاملہ طے پا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب گندم کی قیمتوں اور فراہمی کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد میں آسانی ہوگی۔




