پاکستان

9 مئی واقعات: فواد چوہدری کی دستاویزات کی فراہمی کی استدعا مسترد

 

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں چالان اور دیگر قانونی دستاویزات کی فراہمی کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کی استدعا قانون کے تقاضے پورے نہیں کرتی۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیصل آباد میں درج 9 مئی کے مقدمات میں پولیس نے چالان کی نقول اور گواہوں کی فہرست فراہم نہیں کی، حالانکہ قانون ایسی دستاویزات فراہم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

فواد چوہدری نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، تاکہ وہ اپنی قانونی تیاری مکمل کر سکیں۔ تاہم، پراسیکیوشن نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور اسے خارج کیا جانا چاہیے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔ عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button