اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پولینڈ کے نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط خوشگوار اور دوستانہ ہیں، جنہیں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو گہرائی اور وسعت دینے کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔




