پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کےخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 10 کے آخری معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ فائنل سے پہلے ہمیں تھوڑا آرام کا موقع ملا گیا جس سے ہم مزید تازہ دم ہوگئے ہیں۔
💥 496 SIXES 💥
Will we get to 500 for the first time ever?The #HBLPSLX has been a joy. The action peaks tonight in the 𝐆𝐫𝐚𝐧𝐝 𝐅𝐢𝐧𝐚𝐥.#ApnaXHai | #QGvLQ pic.twitter.com/ZIlIvt0ArH
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 25, 2025
انہوں نے کہا کہ ہم لاہور قلندرز کی بہترین باؤلنگ لائن اپ کے خلاف بہترین اسکور کرنا چاہتے ہیں اور انہیں بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے جب کہ میرا اپنے تمام کھلاڑیوں کا یہی پیغام ہے کہ یہ صرف ایک میچ ہے، فائنل کا کوئی پریشر نہیں لینا۔
ٹیم میں تبدیلی سے متعلق سعود شکیل کا کہنا تھا کہ محمد وسیم کچھ بہتر محسوس نہیں کررہے تھے لہذا ان کی جگہ خرم شہزاد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں اور آج بھی ہماری کوشش یہی ہوگی کہ اپنا بہترین کھیل پیش کریں جب کہ ہم کھلاڑی کو ٹیم میں اپنا کردار معلوم ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔
ٹیم میں تبدیلی سے متعلق انہوں نے کہا کہ سکندر رضا کی واپسی ہوئی ہے، انہیں شکیب الحسن کی جگہ پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز اسکواڈ
شاہین آفریدی (کپتان)، فخرزمان، محمد نعیم ، عبداللہ شفیق ، کوشل پریرا, بھنوکا راجاپکسے، آصف علی ، سکندر رضا ، رشاد حسین، سلمان مرزا اور حارث رؤف شامل ہیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز ، دنیش چندیمل، اویشکا فرنینڈو، رائیلی روسو ، محمد عامر ، خرم شہزاد ، فہیم اشرف ، عثمان طارق اور ابراراحمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
اسی طرح، پاکستان سپرلیگ 10 کے دوسرے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔




