پاکستان
Trending

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اپنی حکومت بنائے گی، بلاول بھٹو جلد اعلان کریں گے

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں علیحدہ حکومت تشکیل دے گی، اور حتمی اعلان پیر یا منگل کو بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کے پارلیمانی ارکان چوہدری محمد یاسین، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری لطیف اکبر سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی، جبکہ پارٹی کے سینئر رہنما فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سیاسی حکمت عملی اور آئندہ اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button