پاکستان
Trending

جنوبی وزیرستان: سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کا تاریخی گرینڈ جرگہ، پاک فوج اور ایف سی کی قربانیوں کو خراجِ تحسین

 

جنوبی وزیرستان : جنوبی وزیرستان (اپر) کے شہر سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا ایک تاریخی اور اہم گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

جرگے میں قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) کی دیرپا امن کے لیے قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور فتنۂ خوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مہمان خصوصی نے قبائلی عوام کی بے مثال قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ملک دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے سے دور رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اس ضمن میں قبائلی عمائدین کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

آئی جی ایف سی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے مقامی افراد کے جذبے، محنت اور مثبت کردار کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے محسود اقوام کو یقین دلایا کہ ان کے دیرینہ مطالبے، گُربز تا منگروتائی روڈ پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔

قبائلی عمائدین نے علاقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور بالخصوص بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے پاک فوج اور ایف سی خیبر پختونخوا (ساوتھ) کی کاوشوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button