پاکستان
Trending

سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آئینی طریقہ کار کے تحت فیصلے ہوں گے: مراد علی شاہ

 

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کی تقسیم کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کی حدود میں تبدیلی آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہی ممکن ہے۔ قومی اسمبلی کو ایسی کوئی قرارداد منظور نہیں کرنی چاہیے جسے سندھ مسترد کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر سندھ کے عوام اپنی رائے دے چکے ہیں۔ ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار کا حق ہے، کسی کو بولنے سے نہیں روکا جا سکتا، تاہم اہم معاملات پر فیصلے باہمی صلاح و مشورے سے ہونے چاہئیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ متعلقہ اسمبلیوں نے کرنا ہے۔ سندھ حکومت آئین پر عمل کرنے کی پابند ہے، تاہم ملک میں دو نظام نہیں ہوں گے۔

ملک کے ’’کولیپس‘‘ سے متعلق بیانات پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سب سے زیادہ مراعات یافتہ طبقہ ہی ملک کے کولیپس کی بات کر رہا ہے، جبکہ اس طرح کی باتوں کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔

قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات کے موقع پر گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزارِ قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button