اسلام آباد:عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیس فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ ڈیزل بھی 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمت 398 روپے 4 پیسےفی لیٹر مقرر ہوئی۔
پٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر سے ہوگا۔




