اسلام آباد :صدرِ پاکستان آصف علی زرداری آج چین روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق 25 سے 27 اپریل صدر زرداری چینی شہر چانگشا میں مصروف دن گزاریں گے۔ 28 اپریل صدر کی سانیا آمد ہوگی جہاں وہ چینی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر بات چیت ہوگی۔ صدر زرداری کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔




