پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، برآمدات میں اضافے کیلئے اہم اقدامات پر غور

 

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت تجارت اور برآمدات کے فروغ سے متعلق بین الوزارتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں برآمدات بڑھانے اور عالمی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران پاکستانی مصنوعات کا معیار بہتر بنانے، نئی عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور برآمدات میں تنوع پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔ یورپی یونین کے جی ایس پی پلس مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے بھی مختلف امور پر غور کیا گیا۔

شرکا نے برآمدات کے فروغ کے لیے وفاقی وزارتوں اور صوبوں کے درمیان مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو برآمدات سے متعلق اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی۔

اسحاق ڈار نے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطوں کے ذریعے معاشی تعلقات مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button