سری نگر / اسلام آباد:گزشتہ برس پہلگام میں رچائے گئے نام نہاد ‘فالس فلیگ آپریشن’ کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران بھارت عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف ایک بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کے بعد بین الاقوامی حلقوں میں بھارتی بیانیے کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
بھارتی لوک سبھا کے سابق رکن سمرجیت سنگھ مان نے مودی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ٹھوس بنیاد کے ہمسایہ ملک پر الزامات لگانا سفارتی اخلاقیات کے منافی اور عالمی سطح پر سبکی کا باعث ہے۔
سکھ رہنما گوپال سنگھ چاولہ نے بھارتی عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا "بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ محض اس لیے رچایا تھا تاکہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کا جواز حاصل کر سکے۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس کا مقصد خطے کے امن کو داؤ پر لگانا تھا، لیکن سچائی سامنے آنے پر بھارت کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سفارتی ماہرین کے مطابق، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بھارتی کوششیں اب خود بھارت کے لیے گلے کا ہار بن چکی ہیں۔ پہلگام آپریشن کا ایک سال مکمل ہونا اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ مودی سرکار فالس فلیگ آپریشنز کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے، مگر اس بار اسے عالمی برادری کے سامنے شدید خفت اٹھانا پڑی ہے۔




