برلن:البانیا کے وزیر اعظم ایڈی راما نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی پہلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) وزیر ڈیلا حاملہ ہیں اور وہ جلد 83 ڈیجیٹل اسسٹنٹس کو جنم دیں گی۔
وزیر اعظم کے مطابق یہ اے آئی بچے پارلیمنٹ میں بطور ڈیجیٹل اسسٹنٹس کام کریں گے اور اراکین کو قانون سازی اور پالیسی فیصلوں میں معاونت فراہم کریں گے۔
ڈیلا کو ستمبر 2025 میں کابینہ کی پہلی ڈیجیٹل وزیر مقرر کیا گیا تھا، اور وہ شفاف حکمرانی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلوں کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔




