شوارٹز ریزمین انسٹی ٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی اینڈ سوسائٹی کے ایک تازہ سروے کے مطابق پاکستان مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال میں دنیا کے ٹاپ 5 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ پاکستان 21 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں بھارت، کینیا اور برازیل پہلے تین مقامات پر ہیں۔
سروے میں 65 فیصد پاکستانیوں نے اے آئی کے بارے میں مثبت یا اعتدال پسند رویہ ظاہر کیا ہے جبکہ 13 فیصد نے منفی رائے دی۔ ترقی پذیر ممالک میں اے آئی کو روزگار اور معیشت کے فروغ کا ذریعہ سمجھا جا رہا ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ اداروں کو اے آئی کے اخلاقی استعمال کے لیے واضح حکمت عملی اپنانا ہوگی تاکہ ٹیکنالوجی کا غلط استعمال نہ ہو۔ پاکستان میں 146 ملین سے زائد براڈ بینڈ صارفین کی موجودگی اے آئی کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
0 23 1 minute read



