کراچی کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.2 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور مرکز زلزلہ ڈی ایچ اے کے شمال میں 24 کلومیٹر پر واقع تھا۔
اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں۔




