ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے ‘ایکس’ کی سروس متاثر ہونے کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا

دنیا بھر میں گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کی سروس متاثر رہی جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے’ایکس‘ کی سروس متاثر ہونے کی کوئی تکنیکی وجہ تو نہیں بتائی گئی تاہم ایلون مسک نے خود کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ایلون مسک نے اپنی ایک پوسٹ میں دنیا بھر میں ’ایکس‘ کی سروس متاثر ہونے کا اعتراف کیا اور سروس متاثر ہونے کی ذمہ داری خود قبول کی۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں نے دوبارہ 24 گھنٹے کام کرنا شروع کر دیا اور سوتا بھی آفس میں ہی ہوں۔

ایلون مسک نے لکھا کہ مجھے ایکس اور ٹیسلا  اور اسٹارشپ پر مزید توجہ مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ ہمارے پاس اہم ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ اس ہفتے ایکس کی سروس متاثر ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں بڑی آپریشنل تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button