پاکستان
Trending

27ویں آئینی ترمیم میں اتحادیوں کی مشاورت ہوگی:اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ میں کہا ہے کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، اے این پی اور بی اے پی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا اور ترمیم پر جلد بازی میں فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی کہ آئینی مسودہ ایوان میں پیش کیا جائے گا اور ترمیم کا معاملہ پہلے کمیٹی میں زیر غور آئے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ ترمیم سب سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے تاکہ قانونی اور آئینی پہلوؤں پر مکمل غور ممکن ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button