پاکستان
Trending

حکومت کی 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمانی ڈپلومیسی میں تیزی

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمانی سطح پر رابطے تیز کر دیے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آج سپیکر ہاؤس میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس منعقد کریں گے۔

اجلاس میں تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے ذریعے اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے سپیکر کو اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکمت عملی اور سیاسی ہم آہنگی پر تفصیلی غور کیا جائے گا تاکہ پارلیمنٹ میں متفقہ فیصلہ یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button