پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی نیلامی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی سی بی جلد ہی اس آکشن کے لیے باقاعدہ اشتہار جاری کرے گا۔
قبل ازیں پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ ٹیم پی ایس ایل سیزن 11 میں خود چلائے گی، تاہم اب یہ ٹیم بھی اوپن آکشن کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔




