پاکستان
Trending

سائٹ ایریا کراچی: ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ بے قابو، فائر بریگیڈ کی ‘تھرڈ ڈگری’ ایمرجنسی

 

کراچی : شہرِ قائد کے صنعتی قلب، سائٹ ایریا میں ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ نے ہولناک رخ اختیار کر لیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام نے صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے شہر بھر کے فائر ٹینڈرز کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا ہے۔ چیف فائر آفیسر کا بیان: ہمایوں احمد کے مطابق 6 فائر ٹینڈرز پہلے ہی کام کر رہے ہیں، جبکہ آگ کی شدت کے باعث اسنارکل اور واٹر باؤزر بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔
آئی جی سندھ جاوید عالم نے پولیس کو فوری طور پر متاثرہ مقام کا کنٹرول سنبھالنے اور ارد گرد کے علاقوں کو ‘سیکیورٹی زون’ قرار دینے کا حکم دے دیا ہے۔
آگ کو تیسرے درجے (Third Degree) کی کیٹیگری میں شامل کر دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
فیکٹری میں موجود کپڑے کے تھان اور کیمیکلز آگ کے پھیلاؤ کا بڑا سبب بن رہے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ نے فیکٹری کے اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے تاکہ امدادی گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ نہ آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button