پاکستان
Trending

بنوں میں فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 3 کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد مارے گئے

 

بنوں: بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشنز کے دوران 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ حکام کے مطابق مارے جانے والوں میں تین اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں، جبکہ کارروائیوں میں کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور جدید ہتھیار برآمد ہوئے۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ اقدامات حالیہ ہفتوں میں شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف جاری آپریشنز کا تسلسل ہیں جہاں "فتنہ الخوارج” کے 15 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کو دہشتگردی سے مکمل پاک کرنے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button