پاکستان
Trending

اسلام آباد: جی11 خودکش دھماکے میں 12 ہلاک، متعدد زخمی

 

اسلام آباد :اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں منگل دوپہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکا تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک کھڑی گاڑی میں ہوا، جس کے نتیجے میں نزدیکی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آئیں۔

زخمیوں میں وکلا اور سائلین شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور حملہ آور کا سر جائے وقوعہ سے برآمد ہوا۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ممکنہ طور پر ہندوستانی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی "فتنہ الخوارج” ملوث ہو سکتی ہے۔ دھماکے کے بعد کچہری کی عمارت خالی کرا دی گئی اور وکلا، ججز اور سائلین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button